Dua on Dec 03, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهمَّ 
أنت الأحد الصمد الغفار الرحيم 
اغفر لنا جهلنا حينما نسألك ماليس لنا، 
وتجاوز عن زلاتنا حينما نغفل عن ذكرك،
وأزل الحجب عن قلوبنا حتى نبصر الأمور  وندرك حقائق  الأشياء 
اللهمّ 
ارحم واغفر لموتانا وموتى المسلمين وارفع درجتهم في عليين. 

وصل اللهمّ على خير خلقك محمد صلى الله عليه وسلم 
وارزقنا شفاعته يوم القيامة. 

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہی یکتا ، بے نیاز (جو کسی کا محتاج نہیں اور سب اس کے محتاج) ، بہت زیادہ بخشنے والے ، نہایت رحم کرنے والے ہیں 
آپ ہمارے لیے اس وقت ہماری جہالت کو معاف کر دیجیے جب ہم آپ سے (وہ چیز) طلب کریں (جس کا سوال) ہمارے لیے (آپ سے) روا ، نہ ہو ، 
 ہماری لغزشوں سے درگذر فرمائیے جب ہم آپ کے ذکر سے غافل ہوں ، 
اور ہمارے دلوں سے (طبیعت ، ماحول اور بے شعوری کے)  حجابات (رکاوٹیں) کو زائل کر دیجیے تاکہ ہم معاملات کو (درست زاویے سے) مشاہدہ کریں اور اشیاء کی حقیقتوں کو پالیں ، 

اے اللّٰہ!
ہم پر رحم فرما دیجیے ،
 ہمارے فوت شدگان اور تمام مسلمان فوت شدگان پر بخشش فرما دیجیے اور ان کے درجات کو علیین (جنتیوں کے اعلی مقام) میں بلند فرما دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
اپنی مخلوق میں سے بہترین ہستی حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے ، 
اور ان کی شفاعت قیامت کے دن ہمیں عطا کیجیے ۔