Dua on Jul 03, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰھُمَّ
إِنَّا أَعُوْذُبِكَ مِنْ جَارِ الْسُّوْءِ، 
وَمِنْ زَوْجٍ تَشِیْبُنِیْ قَبْلَ الْمَشِیْبِ، 
وَمِنْ وَّلَدٍ یَّکُوْنُ عَلَیَّ رَبًّا، 
وَمِنْ مَّالٍ یَکُوْنُ عَلَیَّ عَذَاباً، 
وَمِنْ خَلِیْلٍ مَّاکِرٍ عَیْنُهٗ تَرَانِیْ وَقَلْبُهٗ یَرْعَانِیْ، 
إِنْ رَّأیٰ حَسَنَةً دَفَنَھَا، وَإِذَا رَأیٰ سَیِّئَةً أَذَاعَھَا 
اَللّٰھُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْمُعَافَاةَ الْدَّائِمَةَ فِیْ الْدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اےاللّٰہ !
یقینی طور پر میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں : 
بُرے ہمسایہ سے، 
اس شریک حیات سے جو مجھے بڑھاپے سے پہلے بوڑھا کر دے، 
اس اولاد سے جو مجھ پر آقا بن جائے، 
اس مال سے جو مجھ پر عذاب بن جائے، 
اور اس چالباز دوست سے کہ اس کی آنکھ مجھے دیکھتی ہو اور اس کا دل میری نگرانی کرتا (عیب ڈھونڈتا) ہو، کہ اگر (میری) نیکی دیکھے تو اسے چھپائے اور جب برائی دیکھے تو اس کی اشاعت کرے۔ 
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور ہمیشہ کی صحت وسلامتی کی درخواست کرتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔