Dua on May 03, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم بلغنا ليلة القدر إيماناً 
و إحتساباً اللهم اجعل الريّان بابنا والكوثر شرابنا واعتق رقابنا من النار .
اللهم لا تفجعنا بمصائب الدنيا وأدِم علينا الصحة والعافيه وأطل بأعمار أباءنا وأمهاتنا وارحمهما كما ربيانا صغارا  .  
وإجعلنا من الذاكرين الشاكرين الحامدين المسبحين من اصحاب اليمين في اعلى جنات النعيم اللهم إني وكلناك  أمرنا ، فكُن لي خير وكيل ، و دبر لنا أمرنا ، فإنا لا نحسن التدبير. 

Urdu

اے اللّٰہ ! ہمیں ایمان اور احتساب ( اپنے اعمال کے محاسبے کے نظریہ کے ساتھ ) شب قدر تک پہنچا دیجیے ، 

اے اللّٰہ ! ریان ( جنت کا وہ دروازہ جس سے روزے دار گذر کر داخل ہوں گے ) کو ہمارا دروازہ اور کوثر ( کے حوض ) کو ہمارا مشروب بنا دیجیے ، 
اور ہماری گردنوں کو جہنم سے آزاد فرما دیجیے ، 

اے اللّٰہ ! ہمیں دنیا کی مصیبتوں کے ساتھ تکلیف نہ پہنچنے دیجئیے ، 
صحت و عافیت ہم پر ہمیشہ قائم رکھئیے ، 
ہمارے والدوں اور ماؤں کی عمریں دراز کردیجیے اور ان پر رحم فرمائیے جس طرح ان دونوں ( والدین ) نے ہماری بچپن کی حالت میں پرورش فرمائی ، 
ہمیں اصحاب الیمین ( جنہیں قیامت کے دن ، ان کا نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا ) میں شامل فرما دیجیے جو آپ کا ذکر کرنے والے ، آپ کا شکر بجا لانے والے ، ( آپ کی ) تعریف کرنے والے ، آپ کی تسبیح ( خامیوں سے پاکیزگی بیان ) کرنے والے ہیں اور نعمت والی جنتوں اعلیٰ مقام میں ( داخل فرما دیجیے ) ، 

اے اللّٰہ ! بیشک ہم نے اپنے معاملے کو آپ کے سپرد کردیا ہے پس آپ ہمارے لیے بہترین کارساز بن جائیے اور ہمارے معاملے کے لیے تدبیر ( انتظام ) فرمائیے کیونکہ ہم اچھی تدبیر نہیں کرسکتے ۔