Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إنا نسألك يا الله
في هذاالصباح المبارك
أن تُنزل على كلّ قلبٍ مهموم رضًا ورحمة،
وأن ترزقنا السكينة والطمأنينة
وتصرف عنا ما أهمنا
وتبدلنا مكانه فرحًا وفرجًا وسرورًا.
اللهم
إنّا نسألك فرجًا للمهمومين، وراحةً للمكروبين،
وأن تصرف عنا الأذى،
وأن تُريح عقولنا، وتُسعد قلوبنا،
وتشرح صدورنا.
اللهم
ارزقنا صيام رمضان وقيامه ونحن في أتم صحة وعافية وانت راض عنا غير غضبان.
اللهم اشف مرضانا وارحم موتانا
واعتق رقابنا من النار.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (رمضان المبارک کی) اس مبارک صبح میں درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہر پریشان دل پر اپنی رضا اور رحمت نازل فرما دیجیے ،
ہمیں سکون واطمینان دے دیجیے ،
ہم سے ان باتوں کو پھیر دیجیے جنہوں نے ہمیں پریشان کیا ہوا ہے اور ہمیں فراخی ، کشادگی اور خوشی کی صورت میں اس کا بدل عطا کیجیے ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے سوال کرتے ہیں : پریشانی میں مبتلاؤں کے لیے کشادگی کا اور مصیبت میں پھنسے ہوؤں کے لیے راحت کا ،
یہ کہ آپ ہم سے اذیت کو دور کر دیجیے ،
ہماری عقلوں کو راحت دے دیجیے ،
ہمارے قلوب کو سعادت مند بنا دیجیے ،
اور ہمارے سینوں کو (بوجھ ہٹاکر) کھول دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اس حالت میں کہ کامل صحت و عافیت میں ہوں اور آپ ہم سے مطمئن ہوں ناراض نہ ہوں ، رمضان المبارک کے روزے اور اس کا قیام (تراویح میں شرکت کی توفیق) دے دیجیے
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
اور ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size