Dua on Mar 03, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهمَّ 
ارزقنا الإخلاص في القول والعمل 
اللهمَّ 
استخدمنا ولاتستبدلنا واهدنا 
اللهمَّ 
لاتجعل بيننا شحناء ولابغضاء  
 واجعل كل كلامنا وعملنا في مرضاتك 
رب اغفر وارحم وتجاوز عما تعلم إنك تعلم مالا نعلم انك أنت الله الأعز الأجل الأكرم. 

آمين يارب العالمين 

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں بات کرنے اور کام کرنے میں اخلاص کی دولت سے نواز دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہم سے (اپنے دین اور اپنی مخلوق کی) خدمت کا کام لے لیجیے ، اور ہمیں (کسی اور قوم سے) تبدیل نہ فرمائیے (کہ ہمیں محروم کرکے ان سے  یہ کام لیں) اور ہمیں سیدھے راستے پر چلا دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے درمیان نہ کینہ اور نہ ہی بغض رونما ہونے دیجئیے ، 
ہماری ہر گفتگو اور ہمارے ہر عمل کو اپنی رضامندی کے مطابق کر دیجیے ، 
اے ہمارے پروردگار !
 (ہماری) بخشش فرما دیجیے ، رحم فرما دیجیے اور ہر اس (کوتاہی) سے ہم سے درگذر فرمائیے ، جو آپ کے علم میں ہے کہ یقیناً آپ وہ جانتے ہیں جو ہم نہیں جانتے ،
بیشک آپ ہی اللّٰہ سب سے غالب ، سب سے بزرگ ترین اور سب سے زیادہ مہربان ہیں۔ 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!