Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
َّ يامن لا تراه العيون، ولا تخالطه الظنون
ولا يحيط بوصفه الواصفون
ويامن هو ارحم من الأم الحنون
اجعل أحبائي واخوتي
في الدارين سعداء وعند غفلة الناس منيبين
واغفر لأم أنجبتهم ولأب أحسن تربيتهم
وأحسن يارب عاقبتهم وأصلح أهلهم وذريتهم
واجعل أعلى الجنة دار إقامتهم
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات! جسے آنکھیں نہیں دیکھتیں ،
نہ ہی خیالات کی اس سے آمیزش ہو سکتی ہے (خیالات اس کو اپنی گرفت میں نہیں لاسکتے)
نہ ہی وصف بیان کرنے والے اس کے اوصاف کا احاطہ کر سکتے ہیں ،
اور اے وہ ہستی! جو محبت کرنے والی ماں سے بھی زیادہ رحم کرنے والی ہے !
میرے احباب اور دینی بھائیوں کو دونوں جہانوں میں کامیاب اور لوگوں کی غفلت کے ماحول میں (اپنی طرف) رجوع کرنے والے بنا دیجیے ،
اور اس ماں کو جس نے انہیں جنم دیا اور اس باپ کو جس نے ان کی اچھی تربیت کی ، بخش دیجیے ،
اے میرے پروردگار !
ان کا انجام خوبصورت کر دیجیے ،
ان کے اہل خانہ اور ان کی نسل کو سنوار دیجیے ،
اور جنت کے بلند مقام کو ان کا رہائشی گھر بنا دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size