Dua on Jul 02, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللَّهُمَّ 
 اِختِمْ بِالْسَّعَادَةِ آجَالَنَا، وَ بِالزِّیَادَةِ آمَالَنَا 
 وَ اقرُنْ بِالْعَافِیَةِ غُدُوَّنَا وَ آصَالَنَا 
 وَ اجْعلْ إِلیٰ رَحْمَتِكَ مَصِیْرَنَا وَ مَرْجَعَنَا 
 وَ صَبّ سَجَالَ عَفْوِكَ عَلیٰ ذُنُوْبِنَا 
 وَ اجْعَلِ الْتَّقْویٰ زَادَنَا وَ فِیْ دِیْنِكَ اِجْتِھَادَنَا 
 وَ عَلَیْكَ تَوَکُّلُنَا وَاعْتِمَادُنَا، ثَبِّتنَا عَلیٰ نَھْجِ الْاِسْتِقَامَةِ، 
 وَ أَعِذْنَا مِنْ مُّوْجِبَاتِ الْنَّدَامَةِ یَوْمَ الْقِیَامَةِ 
  
 آمين يا ربَّ العالَمين 

Urdu

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہماری زندگیوں کو کامیابی کے ساتھ اور ہماری امیدوں کو اضافہ کے ساتھ انجام تک پہنچا دیجئے، 
 ہماری صبح اور ہماری شام کو عافیت کے ساتھ ملا دیجیے، 
 اور اپنی رحمت کو ہماری منزل اور ہماری پناہ گاہ بنادیجیے 
 اپنے درگذر کے ڈول کو ہمارے گناہوں پر بہا دیجیے، 
 تقویٰ کو ہمارے لیے زادِ راہ اور اپنے دین میں ہماری کاوش طے دیجیے 
 آپ ہی کی ذات پر ہمارا بھروسہ اور اعتماد ہے، ہمیں استقامت کے راستے پر ثابت قدمی دے دیجیے، 
 ہمیں قیامت کے دن شرمندگی کے اسباب سے اپنی پناہ دے دیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!