Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إجعلنا ندرك أياما قادمة تحت رحمتك ورضاك
جبر الله قلب من فقد
وأمد في عمر من بقى
وشفى الله كل مريض
وفرج الله عن كل مهموم
الحمد لله حبا ،الحمد لله شكرا
الحمد لله يوما وشهرا وعمرا
الحمد لله في السراء والضراء
والحمدلله دائما وأبدا
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں (اس طرح کا) بنا دیجیے کہ ہم آنے والے دنوں کو آپ کی رحمت اور آپ کی رضا میں پائیں ،
اللّٰہ تعالیٰ ہر اس (ٹوٹے) دل کو جوڑدے جس نے (اپنے قریبی لوگ) کھو دئیے اور ان (اقارب و احباب) کی زندگی طویل کرے جو باقی ہیں ،
اللّٰہ تعالیٰ ہر بیمار کو شفا دے ، اللّٰہ تعالیٰ ہر پریشان سے (اس کی پریشانیوں کو) دور کرے ۔
محبت کے جذبہ سے تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں ، (نعمتوں پر) شکر کے لحاظ سے تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں ،
ہر دن ، ہر مہینے اور (پوری) عمر کے لحاظ سے تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں ،
خوشی اور تکلیف میں تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں ،
اور ہمیشہ ہمیشہ تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size