Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أضاءت بك الدنيا فعشت ممجدا
وغبت عن الدنيا ومازلت سيدًا
عليك سلام الله فى كل خفقة
فقد ماتت الأسماء إلا محمدًا
صلوا عليه وسلموا تسليما
اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
واحشرنا في زمرته
آمين يارب العالمين
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة
آپ ﷺ کے سبب دنیا روشن ہو گئی کہ آپ باعزت انداز سے موجود رہے ،
آپ دنیا سے روپوش ہوگئے اور پھر بھی ہمیشہ سے (ہمارے) سردار ہیں ۔
ہر لمحہ میں ، آپ پر اللّٰہ کی سلامتی (نازل) ہوتی رہے،
کہ بلا شبہ حضرت محمد ﷺ کے نام مبارک کے سوا تمام نام مٹ گئے ۔
(اے احباب و رفقاء!) آپ ﷺ پر درود بھیجئے اور سلام (کے کلمات) کہہ کر سلام کہئے .
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size