Dua on Mar 02, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 (اَلْلًّهُ) أَمَانُ الْخَائِفِیْنَ، وَ مَعَاذُ الْعَائِذِیْنَ، وَ غِیَاثُ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ، مَنِ الْتَجَأَ إِلَیْهِ اِطْمَأَنَّ، وَ مَنْ عَاذَ بِهٖ سَکَنَ، 
 لَا حِصْنَ أَعْظَمَ مِنْ حِصْنِهٖ، وَ لَا جُنْدَ أَقْویٰ مِنْ جُنْدِهٖ، غَالِبٌ لَا یُغْلَبُ، وَ عَزِیْزٌ لَا یُطْلَبُ، 
 فَیَا فَوْزَ الْوَاقِفِیْنَ بِبَابِهٖ، الْلًَائِذِیْنَ بِجَنَابِهٖ 
 اِغْفِرْ لَنَا مَا تَقَدًَمَ وَمَا تَاَْخًَرَ وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ. 
 
 آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ 


Urdu

  اللّٰہ تعالیٰ ہی خوف زدہ لوگوں کے لیے جائے امان، (اپنی) پناہ میں آنے والوں کے لیے جائے پناہ، اور (اپنے سے) فریاد طلب کرنے والوں کے لیے (حقیقی) ذریعہ مدد ہے، جس نے اُس سے التجاء کی ، اطمینان پایا اور جس نے اُسے جائے پناہ بنایا اس نے سکون پایا، 
 اس کی حفاظت سے بڑی کوئی حفاظت نہیں، اس کے لشکر سے زیادہ طاقتور کوئی لشکر نہیں، ایسا غالب ہے کہ کبھی مغلوب نہیں ہوتا، اور ایسا طاقتور ہے کہ اس کا تعاقب نہیں کیا جاتا، 
 پس کیا ہی کامیاب ہیں وہ (لوگ) جو اس کے دروازے پر کھڑے اور اس کی بارگاہ میں پناہ مانگنے والے ہیں ! 
 ہمارے ان گناہوں کو معاف کر دیجیے جو گذر گئے اور ان کو بھی جو آئندہ ہوں، 
 ہمارے قدموں کو مضبوط کر دیجیے اور ہمیں کافروں کے جتھے پر مدد دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے مالک ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!