Dua on Feb 02, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
صل على سيدنا محمد ﷺ
صلاة تحسن بها الأخلاق  وتيسر بها الأرزاق 
وتدفع بها المشاق وتملأ منها الآفاق 
وعلى آله وصحبه وسلم صلاة دائمة 
من يوم خلقت الدنيا إلى يوم التلاق 
واسترنا بين يديك يا عزيز يا خلاق 
اللهم 
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه واحشرنا في زمرته .

          آمـــــــــين يارب العالمين
     حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ ! 
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ایسا درود (رحمت) نازل فرمائیے کہ اس کے ذریعہ (ہمارے) اخلاق اچھے ہو جائیں ، اس (کے وسیلہ) سے وسائل رزق (کے حصول میں ہمیں)
آسانی ہو جائے ، اس کے ذریعہ (ہماری) مشقت دور ہو جائے اور اس (رحمت) سے آفاق (ساتوں آسمان) بھر جائیں ، 
آپ ﷺ کی اولاد اور آپ کے صحابہ کرام پر (بھی) دنیا کی پیدائش سے ملاقات (قیامت) کے دن تک ، ہمیشہ کی رحمتیں نازل فرمائیے ، 
اے غلبہ والے ، اے پیدا کرنے والے !
اپنے سامنے ہماری (برے اعمال پر) ستر پوشی فرما دیجیے۔ 

اے اللّٰہ! 
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔