Dua on Feb 02, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اسأل الله القادر المقتدر
الذي فجر الماء من الحجر
و جعل في الآفاق آيات وعبر
أن يمن عليكم بعافية مابعدها ضرر
وأن يرزقكم نعيما مابعده كدر
وأن يجمعكم ووالديكم ومن تحبون
 بجوار خير البشر
في مقعد صدق عند مليك مقتدر

         آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اللّٰہ تعالیٰ 
جو قدرت والا ہے ، جس کا سب (ساری کائنات) پر اقتدار ہے ، جس نے پتھر سے پانی نکالا ، جس نے جہانوں (دنیا) میں (غور وفکر کے لیے) اپنی نشانیاں بنائیں اور ( ان کی حکمتیں) بتائیں ، (اس ذات) سے میں درخواست کرتا ہوں کہ 
وہ آپ (تمام احباب) پر ایسی عافیت کا احسان کرے جس کے بعد کوئی نقصان نہ ہو ، 
 وہ آپ کو ایسی نعمت دے جس کے بعد کوئی پریشانی نہ ہو ، 
اور وہ آپ کو ، آپ کے والدین کو اور جن سے آپ محبت کرتے ہیں ان کو ، بہترین انسان (حضرت محمد ﷺ) کی ہمسائیگی میں ، اس بادشاہ کے پاس جس کا ساری کائنات پر اقتدار ہے ، سچی مجلس میں اکھٹا کر دے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔