Dua on Nov 01, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

صَلُّوْ عَلیٰ الْمُخْتَارِ نِبْرَاسِ الْھُدیٰ
إِنَّ الْصَّلَاةَ تُضِیْئُ عَتْمَاتِ الْدُّجیٰ 

یَا حَظَّ مَنْ صَلیّٰ عَلَیْهِ مُرَدَّدًا
فَھُوَ الْشّفِیْعُ ھُوَ الْنَّبِیُّ الْمُجْتَبیٰ

صَلیّٰ عَلَیْكَ اللّٰهُ یَا خَیْرَ الْوَریٰ 
مَا أَشْرَقَت٘ شَمْسٌ وَمَا لَیْلٌ سَجیٰ۔ 
صَلُّوْ عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْ تَسْلِیْمًا ﷺ 
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

(اللّٰہ تعالیٰ کی) رحمتیں نازل ہوں (حضرت محمد ﷺ پر)  جو (خدا کے) پسندیدہ بندے ہدایت کے مینارہ نور ہیں 
بیشک (آپ ﷺ پر) رحمتیں بھیجنا، رات کے تاریک اندھیروں کو روشن کرتا ہے ۔

اے خوش نصیبی اس کے لیے جو آپ ﷺ پر بار بار درود بھیجے 
پس وہ شفاعت کرنے والے برگزیدہ نبی ہیں 

اے مخلوقات میں سے سب سے بہترین ہستی، آپ پر اللّٰہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نازل فرمائے 
جب تک کہ سورج روشنی دیتا رہے اور رات کی تاریکی قائم ہے۔

(اے احباب کرام) آپ ﷺ پر درود بھیجئے اور سلام کہہ کر سلام بھیجئے ﷺ
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔