Dua on Oct 01, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

‏أسعدالله صباحكم بالخير
ومتعكم الله بالصحة والعافية ،
 وبث في نفوسكم الطمأنينة 

 وملأ  قلوبكم بالسعادة ، وأيامكم بالراحة ، وأعمالكم بالبركة ​​​​​،

 وحفظكم الله وأهليكم من كل سوء ومكروه
 وغفر الله ذنوبنا وذنوبكم  
ورحم الله والدينا ووالديكم
 الأحياء منهم والأموات،
 اللهمَّ 
"إنا نعوذ بك من البرص والجنون والجذام 
ومن سيء الاسقام "

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله واحياكم حياة طيبة

Urdu

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی صبح بخیر کرے ، 
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت سے بہرہ مند رکھے ، 
آپ کے نفوس میں اطمینان بکھیردے ، 

آپ کے دلوں کو سعادت ، دنوں کو راحت اور اعمال کو برکت سے  مالامال کردے ، 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہر برائی اور ناپسندیدہ چیز سے محفوظ رکھے ، 
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو اور آپ احباب کے گناہوں کی بخشش فرمائے ، 
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے والدین پر اور آپ کے والدین پر ، جو ان میں سے زندہ ہوں اور جو فوت شدگان ہوں سب پر رحم فرمائے ،  

اے اللّٰہ!
" بیشک ہم برص (جِلد کی بیماری جس میں جسم پر سفید داغ ہوتے ہیں، اس کو پھلبہری بھی کہا جاتا ہے) ، جنون (پاگل پن) ، جذام (کوڑھ کا مرض جس میں مریض کا جسم گلنا شروع ہو جاتا ہے) اور تمام لاعلاج بیماریوں سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں" 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔