Dua on Sep 01, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهــــم يا من عليه يتوكل المتوكلون،
وإليه يلجــــأ الخائفــون،
وبكرمه وجميل فضله يتعلق الراجون
أســألك اللهــم يا من رفعت إليه الأكف تســأله الحاجات وترجو  منــﮧ أن  يتقبل الدعوات أن يشملنا ويشملكم بعفوه ورحمتــــﮧ
وأن يرحم موتانا وموتاكم ويشفي مرضانا ومرضاكم وان يغفر لنا ولكم ما مضى ويعصمنا فيما بقى..
اللهم انت العالم بسرائرنا فاصلحها، 
وانت العالم بحوائجنا فاقضها، 
وانت العالم بذنوبنا فاغفرها، 
وانت العالم بعيوبنا فاسترها.
اللهم نسألك أن تبعد عنا الفتن ما ظهر منها وما بطن واحفظ البلاد والعباد.

Urdu

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات !
 جس پر اعتماد کرنے والے اعتماد کرتے ہیں ، 
جس کی طرف خوفزدہ لوگ پناہ لیتے ہیں ، 
جس کے کرم اور اس کے عمدہ فضل کے ساتھ امید والے وابستہ ہوتے ہیں ، 
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جس کی طرف حاجات مانگتے ہوئے اور  دعاؤں کی قبولیت کی امید رکھتے ہوئے ہتھیلیاں اٹھتی ہیں ،
کہ وہ ہمیں اور آپ سب کو اپنی معافی اور اپنی رحمت میں شامل کرے ، 
وہ ہمارے فوت شدگان اور آپ کے فوت شدگان پر رحم کرے ، 
وہ ہمارے بیماروں اور آپ کے بیماروں کو شفا دے ،  
وہ ہمارے اور آپ کے ان گناہوں کو بخش دے جو گذر گئے اور وہ ہمیں  اس (زندگی) میں جو باقی ہے (ان سے) بچائے۔
اے اللّٰہ!
اپ ہی (نظروں سے) چھپے ہوئے ہمارے حالات کو جاننے والے ہیں پس آپ انہیں سنوار دیجیے ، 
آپ ہی ہماری ضروریات کو جاننے والے ہیں پس انہیں پورا کر دیجیے ، 
آپ ہی ہمارے (تمام) گناہوں کو جاننے والے ہیں پس آپ انہیں بخش دیجیے ، 
آپ ہی ہمارے (تمام) عیبوں کو جاننے والے ہیں پس آپ انہیں چھپا دیجیے۔ 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں : 
 کہ آپ ہم سے فتنوں کو دور کر دیجیے جو ان میں سے ظاہر ہوئے اور جو چھپے ہیں ، 
اور ہمارے شہروں اور لوگوں کی حفاظت کیجیے!