Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم أكرمنا بصباح
تصفو به النفوس
وتطمئن به القلوب
وتشرق به الوجوه بنور التقوى
يارب يسر لنآ كل عسِير و لا تُعظم علينا أمراً واجعل لنا بكل خطوة توفيقاً وتيسيراً وأجراً
اللهم اجعلنا ممن توّكَل عليك فكفيته وممن دعاك فأجبته
اے اللہ !
آپ ہمیں ایسی صبح کے ساتھ عزت دے دیجیے جس میں :
نفوس صاف ہوں ، دل مطمئن ہوں اور چہرے تقوی کے نور سے روشن ہوں ۔
اے میرے رب !
ہر تنگی کو ہمارے لئے آسان فرما دیجئے اور آپ ہم پر کسی بھی کام کو مشکل نہ بنائیے ، آپ ہمارے لئے ہر قدم پر توفیق ( مقصد کے حصول کے لیے وسائل مہیا کرنا ) ، آسانی اور اجر قائم فرما دیجیے ۔
اے اللہ ! آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے :
جنہوں نے آپ پر توکل کیا تو آپ ان کے لیے کافی ہو گئے اور جنہوں نے آپ سے دعاء کی تو آپ نے اسے قبول کر لیا ۔