Dua on Jun 01, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَلْلَّهُمَّ 
أَصْلِحْ لَنَا دِیْنَنَا اَلَّذِیْ ھُوَ عِصْمَةُ أَمْرِنَا وَارْزُقْنَا الْصِّدْقَ وَالْصَّوَابَ وَالْقُبُوْلَ، 
وَأَصْلِحْ دُنْیَانَا وَقِنَا ھُمُوْمَھَا وَغُمُوْمَھَا وَأَحَزَانَھَا، 
وَأَصْلِحْ آخِرَتَنَا وَاجْعَلْھَا أَکْبَرَ ھَمِّنَا، 
وَبَلِّغْنَا مِمَّا یُرْضِیْكَ آمَالَنَا، 
وَارْزُقْنَا بَرْکَةَ أَیَّامِنَا وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُئُوْمِھَا، 
اَلْلَّهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِنْ صَفْوَةِ أَحْبَابِكَ وَأَوْلِیَائِكَ۔

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

 اے اللّٰہ !
آپ ہمارے لیے ہمارے دین کو سنوار دیجیے جو کہ ہمارے (بنیادی) امر  کی حفاظت (کا ذریعہ) ہے، 
ہمیں (اعمال میں) اخلاص، سچائی، درستی اور قبولیت دے دیجیے، 
ہماری دنیا کو سنوار دیجیے، ہمیں اس کی پریشانیوں، اس کے رنجوں اور اس کے غموں سے بچا لیجیے، 
ہماری آخرت کو سنوار دیجیے اور اسے (اس میں سرخروئی کو) ہماری سب سے بڑی فکر بنا دیجیے، 
 اور ہمیں اپنی ان امیدوں کی تکمیل تک پہنچا دیجیے جنہیں آپ کی رضامندی حاصل ہو۔
ہمیں ہمارے دنوں (اوقات) میں برکت دے دیجیے اور ہم ان کی نحوست سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔