Dua on Apr 01, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أسالك يا الله 
أن  تجعلنا من الفائزين المقبولين والمكفولين بذكرك المشمولين بعفوك ومغفرتك وعتقك
 الناظرين لوجهك الكريم 
واجعلنا من ورثة جنات النعيم ومن عتقائك من النار 
يارب
 لاتجعل رمضان يرحل وَنحن منسيون من الجنة 
واجعل لنا  نصيبًا من كل خيرات وبركات وهبات وهدايا وعطايا ومغفرة ورحمة انزلتها اليوم على عبادك 
 الحمد لله الذي سوى خلقـنا فعـدله ، وكرم صورة وجـوهنا فأحسنها .. وجَعَـلنا من المسلمين 
نعوذ بك يا الله من غفلة أصابت قلوبنا وهوّنت علينا ذنوبنا .

       آمـــــــــين يارب العالمين 

Urdu

اے اللّٰہ ! 
آپ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہمیں اپنے کامیاب ہونے والوں ، آپ کی یاد کی سبب قبولیت حاصل کرنے اور ضمانت پانے والوں میں ، اپنے درگذر، اپنی معافی، (جہنم سے) اپنے آزاد کردہ لوگوں میں اور اپنے مہربان چہرے (تجلی) کا نظارہ کرنے والوں میں شامل کر دیجیے، 
ہمیں اپنی نعمتوں کے باغات کے وارث اور جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے، 
اے ہمارے پروردگار! رمضان المبارک (ہم سے) اس حال میں کوچ نہ کرجائے کہ ہم جنت کو بھولے ہوئے ہوں، 
ہمارے لیے ہر طرح کی ان تمام بھلائیوں، برکات، نوازشات، تحائف، عطیوں، بخشش اور رحمت سے حصہ مقرر کر دیجیے جنہیں آپ اس دن میں اپنے بندوں پر اتاریں، 
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہماری پیدائش کو  ٹھیک ٹھیک بنایا پھر اسے متوازن بنایا، ہمارے چہروں کی صورت کو عزت دی تو انہیں خوبصورت بنایا ۔۔ اور ہمیں مسلمانوں میں شامل کیا، 
اے اللّٰہ!
ہم  اس غفلت سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،جس نے ہمارے دلوں کو متاثر کیا اور ہم پر ہمارے گناہوں کو آسان کر دیا۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!