Dua on Apr 01, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

شهر ‏رمضان قصير لا يحتمل التقصير ..
وقدومه عبور لا يقبل الفتور ..
فكلما تكاسلت فتذكر قول الله تعالى :
( أياماً معدودات).. 
رمضان بين أحد عشر شهرآ.. 
كيوسفَ بين أحد عشر كوكبآ ... 
فلا تقتلوه ، 
ولا تلقوه في الجب ،
ولاتبيعوه بثمن" بخس ،
بل أكرموا مثواه ، 
فعسى أن ينفعنا ،
أو نتخذه شفيعاً يوم الحساب ... 
جعلنا الله وإياكم ممن وفق لاغتنامه ....
اللهم 
بلغنا رمضان 
ونحن في احسن حال 
من هدى وتقى وعفاف وغنى وتوفيق وتيسير  وقبول ورضا ليس بعده سخط
اللهم 
صلِ وسلم وبارك 
على نبينا وحبيبنا وشفيعنا محمدﷺ 

Urdu

رمضان المبارک کا مہینہ (اتنا) مختصر ہے کہ کسی تقصیر (کوتاہی) کا متحمل نہیں ۔۔ 
اس کی آمد (حقیقت میں ایسی) گذر گاہ ہے کہ (اس سے مستفید ہونے میں) کوئی بے توجہی گوارا نہیں کرتا ۔۔ 
پس جب کبھی آپ سستی محسوس کریں تو (رمضان المبارک کے حوالے سے) اللہ تعالیٰ کے اس قول کو یاد کریں : 
(یہ گنتی کے چند روز ہیں) ۔۔ 
رمضان المبارک کی گیارہ مہینوں کے مابین ایسی حیثیت ہے ،
جیسے حضرت یوسف علیہ السلام کی گیارہ ستاروں (بھائیوں) میں (حیثیت) تھی ۔۔۔ 
(ان کے بارے میں قرآن کریم کی سورہ یوسف میں یہ جملے ہیں جو رمضان المبارک کے حق میں بھی ہیں) 
پس اس  کو قتل (ضائع) نہ کرو ، 
اور اسے گمنام کنوئیں میں نہ پھینکو ، (نظر انداز مت کرو)
اسے کم قیمت (وقتی کھانے پینے کے بدلہ) میں نہ بیچو ، 
بلکہ اس کو آبرو (اہتمام) سے رکھو ، 
امید ہے کہ وہ ہمیں فائدہ پہنچائے گا یا ہم اسے حساب (قیامت) کے دن شفاعت کنندہ بنا لیں گے ۔۔۔۔ 
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ان لوگوں میں شامل فرمائے جنہیں اس (ماہ رمضان) سے فائدہ اٹھانے کی توفیق حاصل ہو۔ 
اے اللّٰہ!
ہمیں رمضان المبارک تک اس طرح پہنچا دیجئے کہ ہم ہدایت ، تقوی ، پاکدامنی ، استغنا (لوگوں سے بے احتیاجی ، اعمال خیر کی) توفیق ، آسانی ، قبولیت اور آپ کی ایسی رضا کہ جس کے بعد ناراضگی نہ ہو ، (کے لحاظ) سے اچھی حالت میں ہوں۔ 
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی ، ہمارے محبوب اور ہمارے شفیع حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی اور برکت عطا کیجیے ۔