Dua on Mar 01, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم يا جامع الشتات  مخرج النبات محيي العظام الرفات مجيب الدعوات قاضي الحاجات مفرج الكربات
‏ فرج اللهم عنا كل ما ضاقت به صدورنا
‏ اللهم ارزقنا مغفرة بدون عذاب 
وجنة بلا حساب 
ورؤيتك يا كريم بلا حجاب
‏ اللهم اشف مرضانا 
وارحم موتانا
‏ وصل اللهم وسلم على نبينا محمد
طيب الله جمعتكم 

Urdu

اے اللّٰه !
اے بکھرے ہوئے کو اکھٹا کرنے والے ، کھیتی کو (زمین سے) نکالنے والے ،  بوسیدہ ہڈیوں کو (دوبارہ) زندہ کرنے والے ، دعائیں قبول کرنے والے ، حاجات کو پورا کرنے والے ، مصیبتوں کو ہٹانے والے ! 
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ہر وہ چیز کشادہ کر دیجیے کہ جس کے (حل ہونے کے لئے)  ہمارے سینے تنگ ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں بلا عذاب کے بخشش ، بغیر حساب کے جنت عطا کردیجیۓ اور
اے مہربان ذات ! بغیر حجاب کے اپنی  (تجلی کی) رؤیت (کا بھی مشاہدہ عطا کر دیجیے)
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے اور ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرما دیجیے اور سلامتی دیجیے۔ 
 
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے جمعۃ المبارک (کے دن) کو پاکیزہ (اچھا)  کردے۔