Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
يا نور السماوات والأرض ، يا أحد يا فرد يا صمد ،
هب لنا فرقانا يعصمنا ، هب لنا نورا يهدينا ،
نعوذ بك من نقمة السوء وظن السوء ،
نعوذ بك من تيه الغرور وغل الصدور ،
رب اجعل لذة معرفتك تستغرق طاقة قلوبنا ،
واجعل نور معيتك يسدد بصائرنا ، احفظنا ، أحبنا ،
ارض عنا وتوفنا مسلمين غير ضالين ولا مضلين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
اے آسمانوں اور زمین کے نور ، اے یکتا ہستی ، اے تنہا ذات ، اے بے نیاز ذات !
ہمیں ایسا فرقان (حق و باطل میں فرق کرنے والا شعوری نور) دے دیجیے جو ہمیں (گمراہیوں اور رسوائیوں سے) بچائے ،
ہمیں ایسی روشنی دے دیجیے جو ہمیں سیدھا راستہ دکھائے ،
ہم بری سزا اور بد گمانی سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
ہم دہوکہ (پر مبنی) تکبر سے اور دلوں کے کھوٹ سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے میرے پروردگار !
ہمیں اپنی معرفت کی وہ لذت دے دیجیے جو ہمارے دلوں کی طاقت کا احاطہ کرلے ،
اپنی معیت (اپنے ساتھ ہونے) کا وہ نور ہمیں دے دیجیے جو ہماری بصیرتوں کی درست رہنمائی کرے،
ہماری حفاظت فرمائیے ،
ہمیں اپنا محبوب بنا لیجیے ،
ہم سے راضی ہو جائیے ،
اور ہمیں دنیا سے اس حالت میں لے جائیے (کہ ہم) گمراہ نہ ہونے والے اور دوسروں کو گمراہ نہ کرنے والے مسلمان ہوں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size