Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلْلّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا طُوْلَ الْصُّحْبَةِ وَ دَوَامَ الْخِدْمَةِ وَ حِفْظَ الْرَّحْمَةِ وَ أُنْسَ الْطَّاعَةِ وَ حَلَاوَةَ الْمُنَاجَاةِ وَ لَذَّةَ الْمَغْفِرَةِ وَ صِدْقَ الْجَنَانِ وَ حَقِیْقَةَ الْتَّوَکُّلِ وَ صَفَاءَ الْوَجْدِ وَ وَفَاءَ الْعَھْدِ وَ اِعْتِقَادَ الْوَصْلِ وَ تَجَنُّبَ الْزَّلَلِ وَ بُلُوْغَ الْأَمَلِ وَ حُسْنَ الْخَاتِمَةِ بِصَالِحِ الْعَمَلِ.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
ہمیں (علماء ربانیین کی) لمبی صحبت، (آپ کی مخلوق کی) خدمت میں ہمیشگی، (اپنی) رحمت کی حفاظت، (اپنی) فرمانبرداری کی اُنسِیَّت، (اپنے ساتھ) رازونیاز کی مٹھاس، گناہوں سے بخشش کی لذت، دل کی سچائی، (آپ کی ذات پر) اعتماد کی حقیقت، خلوصِ (قلب) کی صفائی، عہد کی پابندی، آپ سے وصل (ملنے) کا اعتقاد، لغزش سے بچاؤ، امید کا پورا ہونا اور نیک عمل کے ساتھ زندگی کا اچھا انجام عطا کردیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size