Dua on Jan 01, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اللهم 
لك الحمد على حلمك بعد علمك، 
ولك الحمد على عفوك بعد قدرتك، 
لك الحمد كله وبيدك الخير كله، 
وإليك يرجع الأمر كله علانيته وسره،
اللهم 
إنا نحمدك بمحامدك كلها ما علمنا منها وما لم نعلم 
اللهم 
أعنا على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك 

     آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ کے (ہماری کوتاہیوں کے) علم کے باوجود ، 
آپ کے حلم (بردباری) پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ، 
(ہمارے گناہوں پر سزا دینے کی) طاقت کے باوجود ، معاف کردینے پر ، آپ ہی کی تعریف ہے ،
 تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں اور آپ ہی کے ہاتھ (قبضہ قدرت) میں تمام بھلائیاں ہیں ، 
آپ ہی کی طرف تمام امور ظاہر ہوں یا پوشیدہ ، لَوٹتے ہیں
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ کی تمام قابل تعریف صفات پر آپ کی تعریف کرتے ہیں ، (خواہ) ان میں سے جو ہمیں معلوم ہیں اور جو ہمیں معلوم نہیں ،
اے اللّٰہ!
آپ اپنے ذکر (یاد) اپنے شکر اور اپنی عمدہ عبادت کرنے پر ہماری مدد کیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔