Dua on Jan 01, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
كسرنا لا يجبره إلا لطفك وحنانك
 وفقرنا لا يغنيه إلا عطفك
 وإحسانك وروعتنا لا يُسكّنها إلا أمانك
 وذلتنا لا يعزها إلا سلطانك
 وحاجتنا لا يقضيها غيرك
 وكربنا لا يُفرّجه إلا رحمتك
 وضرّنا لا يكشفه إلا رأفتك
 ولوعتنا لا يطفئها إلا لقاؤك
 وقرارنا لا يُقرّ  دون  دنونا منك
 ورين  قلوبنا لا يجلوه إلا عفوك
 ووسواس صدورنا لا يزيحه 
إلا أمرك ..    
اللهم
انا نسألك فضلك ورحمتك ورأفتك
 وتوفيقك ورضاك

          آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
ہماری ٹوٹ پھوٹ کو آپ کی مہربانی اور آپ کی شفقت کے بغیر ، کوئی نہیں جوڑ سکتا ، 
ہمارے فقر (وسائل کی محتاجی) کو آپ کی مہربانی اور آپ کے احسان کے بغیر کوئی غنی نہیں کر سکتا ، 
ہمارے خوف کو آپ کے امان کے بغیر کوئی سکون نہیں دے سکتا ، 
اور ہماری ذلت کو آپ کے اقتدار کے بغیر کوئی عزت میں تبدیل نہیں کرسکتا ۔
  ہماری ضرورت کو آپ کے بغیر کوئی پوری نہیں کرسکتا ۔
  اور ہماری پریشانی کو آپ کی رحمت کے علاوہ کوئی دور نہیں کرسکتا ۔
ہمارے نقصان کا آپ کی رحمت کے بغیر کوئی ازالہ نہیں کر سکتا ، 
ہماری اشتیاق (کی آگ)  کو آپ کی ملاقات (توجہ) کے علاوہ کوئی بجھا نہیں سکتا ، 
ہماری بے قراری کو آپ کی طرف سے ہمارے قرب کے علاوہ کوئی قرار نہیں دے سکتا ، 
ہمارے دلوں کے زنگ کو آپ کی معافی کے علاوہ کوئی صیقل نہیں کر سکتا ، 
اور ہمارے سینوں کے وسوسے کو آپ کے حکم کے علاوہ کوئی نہیں ہٹا  سکتا ۔۔ 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے آپ کے فضل کا ، آپ کی رحمت کا ، آپ کی نرمی کا ، آپ کی توفیق کا اور آپ کی رضا کا سوال کرتے ہیں۔ 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔