مولانا مفتی عبدالقدیر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ڈائریکٹر اکیڈمک اور حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوری ؒ کے مجازین میں سے ہیں۔ حضرت اقدس شاہ عبد العزیز رائے پوریؒ سے شرفِ بیعت حاصل کیا اور سلوک کی منازل طے کیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے شہادۃ العالمیہ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ 1980ء میں جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے فراغت اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکیؒ کی نگرانی میں تخصص فی الفقہ مکمل کیا۔ ازاں بعد جامعہ اشاعت العلوم چشتیاں میں درس و تدریس میں مصروفِ عمل ہوگئے۔ جامعہ اشاعت العلوم چشتیاں کے مہتمم، شیخ الحدیث اور شیخ التفسیر ہیں۔ ملک گیر تعلیمی سلسلہ "رحیمیہ نظام المدارس" کے ناظم اعلیٰ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔ ماہنامہ رحیمیہ لاہور میں ہر ماہ درپیش مسائل پر شرعی رہنمائی پر مبنی آپ کا کالم اشاعت پذیر ہوتا ہے ۔ چشتیاں اور اس کے گرد و نواح میں سینکڑوں طلبا آپ سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ادارہ رحیمیہ سے منسلک نوجوان آپ سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔
Sep 22, 2021 Biographies
ہمارے مربی ومحسن حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ از: مولانا مفتی عبدالقدیر، چشتیاں حضرتِ اقدس ؒ سے ابتدائی تعارف: …