مفتی عبدالمتین نعمانی

مفتی عبدالمتین نعمانی
About

مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے صدر اور حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری ؒ کے خلفاء مجازین میں سے ہیں۔ ابتدائی تعلیم اپنے تایا مولانا عبدالرحیم نعمانیؒ سے مدرسہ عربیہ اسلامیہ بورے والا میں حاصل کرنے کے بعد 1982ء میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے دورۂ حدیث کیا۔ آپ کے اساتذہ کرام میں مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی اور حضرت مولانا محمد ادریس میرٹھی (صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان) جیسی نامور شخصیات شامل ہیں ۔ حضرت اقدس مولانا شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ سے بیعت کی اور ان کی صحبت سے مستفیض ہوئے۔ ازاں بعد حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہٗ سے تعلق رکھا۔ 1999ء میں حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ نے آپ کو اجازت و خلافت سے مشرف فرمایا۔ اس وقت جامعہ خدیجۃ الکبریٰ، یعقوب آباد، بورے والا کے مہتمم ہیں۔ اور ساتھ ساتھ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے تحت تعلیمی و تربیتی بورڈ نظام المدارس کے صدر بھی ہیں۔ ولی اللّٰہی علوم و افکار کے فروغ کے لیے شبانہ روز مصروفِ عمل ہیں۔

Articles

حضرت اقدس رائے پوری رابعؒ کے مشن کی اہمیت

Sep 21, 2021 Biographies

دنیائے انسانیت میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم کی ذاتِ اقدس سے کوئی بڑا نہیں ہوا اور نہ ہوگا ۔ آپ دونوں جہانوں کے سربراہ ہیں۔ آپ ﷺ پر شریعت اُتری ، کتاب اتری ۔ آپ ﷺ کی ذاتِ …