دعا بتاریخ اکتوبر 31, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
أنت الله لا إله إلا أنت 
نسألك باسمك الأعظم 
نبتهل إليك بدموع الصادقين 
إبتهال من أحسن الظن بك 
وفقد الأمان إلا في جنابك الكريم 
يارب العالمين أن تدرك أوطاننا وتعيد إلينا الأمن والأمان والسلام عاجلا مع دوام الطمأنينة والسكون والإستقرار 

        آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی اللّٰہ ہیں ، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ، 
ہم آپ سے ، آپ کے اسم اعظم (اللّٰہ تعالیٰ کے ناموں میں سے عظیم ترین نام) کے (وسیلے) سے درخواست کرتے ہیں ، 
ہم آپ کی طرف سچے انسانوں کے آنسوئوں کے ساتھ گڑگڑا کر ،  اس شخص کی التجا کی طرح دعا کرتے ہیں کہ جس نے آپ کے ساتھ اچھا گمان رکھا اور آپ کی مہربان جناب کے علاوہ (ہر جگہ سے) امان (اطمینان) کو کھو چکا ۔
اے ہمارے پروردگار !
آپ ہمارے وطنوں کو توجہ (اپنی حفاظت میں) دیدیجیے اور ہمارے لئے امن وامان اور سلامتی کو فوری طور پر مسلسل اطمینان وسکون اور قرار کے ساتھ بحال کردیجیے ۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔