دعائے شیخ
اللهم
أنت الله لا إله إلا أنت
نسألك باسمك الأعظم
نبتهل إليك بدموع الصادقين
إبتهال من أحسن الظن بك
وفقد الأمان إلا في جنابك الكريم
يارب العالمين أن تدرك أوطاننا وتعيد إلينا الأمن والأمان والسلام عاجلا مع دوام الطمأنينة والسكون والإستقرار
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہی اللّٰہ ہیں ، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ،
ہم آپ سے ، آپ کے اسم اعظم (اللّٰہ تعالیٰ کے ناموں میں سے عظیم ترین نام) کے (وسیلے) سے درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ کی طرف سچے انسانوں کے آنسوئوں کے ساتھ گڑگڑا کر ، اس شخص کی التجا کی طرح دعا کرتے ہیں کہ جس نے آپ کے ساتھ اچھا گمان رکھا اور آپ کی مہربان جناب کے علاوہ (ہر جگہ سے) امان (اطمینان) کو کھو چکا ۔
اے ہمارے پروردگار !
آپ ہمارے وطنوں کو توجہ (اپنی حفاظت میں) دیدیجیے اور ہمارے لئے امن وامان اور سلامتی کو فوری طور پر مسلسل اطمینان وسکون اور قرار کے ساتھ بحال کردیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔