دعائے شیخ
اللهم
ّ يا بارئ البريات، وغافر الخطيات،
وعالم الخفيات، المطلع على الضمائر والنيات،
يامن أحاط بكل شيء علما،
ووسع كل شيء رحمة،
وقهر كل مخلوق عزة وحكما،
اغفر لنا ذنوبنا، واستر عيوبنا،
وتجاوز عن سيّئاتنا ، إنك أنت الغفور الرحيم .
اللهمّ
لا تؤاخذنا بما فعل السفهاء منا
ولاتحملنا ما لا طاقة لنا به .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے مخلوقات کو بنانے والے ، (ہماری) لغزشوں کو معاف کرنے والے ،
چھپے رازوں کو جاننے والے ،
(ہمارے) ضمیروں اور قلبی ارادوں سے آگاہ ذات !
اے وہ ہستی کہ جس کے علم نے ہر چیز کو اپنے گھیرے میں کیا ،
جس کی رحمت ہر چیز پر وسیع ہے ،
اور جس نے ہر مخلوق کو عزت اور حکمت کے لحاظ سے زیر نگیں کیا!
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ،
ہمارے عیب چھپا دیجیے ،
اور ہماری کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیجیے ،
بیشک آپ بہت زیادہ بخشنے والے اور رحم کرنے والے ہیں۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمارا اس پر مواخذہ نہ کیجئے جو ہم میں سے بے شعور لوگوں نے کیا اور ہم پر وہ بوجھ نہ آنے دیجئے ، جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔