دعا بتاریخ جولائی 31, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰھُمَّ
إِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ إِلَّا إِلَیْكَ وَمِنَ الْذُّلِّ إِلَّا لَكَ، 
وَنَعُوْذُ بِكَ أَنْ نَّقُوْلَ زُوْرًا، أَوْ نَغْشٰی فُجُوْرًا، أَوْ نَکُوْنَ بِكَ مَغْرُوْرِیْنَ، 
وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ وَعُضَالِ الْدَّاءِ، وَخَیْبَةِ الْرَّجَاءِ، وَزَوَالِ الْنِّعْمَةِ، وَفُجَاءَةِ الْنِّقْمَةِ۔ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
 

اردو

اے اللّٰہ !
بیشک ہم  آپ کی طرف احتیاج کے علاوہ ہر طرح کی احتیاج سے اور آپ کے سامنے عاجزی کے علاوہ ہر ذلت سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔
ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں کہ ہم جھوٹ کہیں یا بے راہروی کو اوڑھنا بچھونا بنائیں یا آپ کے بارے میں دھوکہ کھانے والوں میں شامل ہوں، 
ہم  مصیبت پر دشمنوں کے خوش ہونے سے، لاعلاج بیماری سے، امید کے مایوسی (میں بدلنے) سے، نعمت کے زائل ہونے سے اور ناگہانی سزا سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔