دعائے شیخ
اللهم أرزقنا رضا النفس وزكاة الروح وزينة العقل وطهارة القلب وأجعلنا ممن تزوّدوا بالتقوى وفازوا بالنجوى ونالوا رضاك والجنة.
اے اللّٰہ ! ہمیں (آپ اپنے فیصلوں پر) نفس کی خوشی ، روح کی (آلودگیوں سے) صفائی ، عقل وشعور سے آراستگی اور (فاسد نظریات سے) دل کی پاکیزگی عطا کر دیجیے ،
اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے :
جنہوں نے تقوی (عدل واحسان ) کو زندگی کا زاد راہِ ( سفر کا سامان) بنا لیا ،
( اللّٰہ کے ساتھ) رازونیاز (کا تعلق بنانے) میں کامیاب ہوئے ،
اور آپ کی خوشنودی اور جنت حاصل کر لی ۔