دعا بتاریخ جولائی 31, 2020

دعائے شیخ

عربی

أسأل من جلت قدرته ، وعلا شأنه ، وعم فضله ، ووسعت رحمته ، وتوافرت نعمه
 ألا يرد لكم  دعوه ، ولايحرمكم  فضله ويغدق عليكم  رزقه ، وينزل في كل أمر لكم  بركته ، ويبلغكم  أسمى مراتب الجنة ويسكن محبتكم  في قلوب خلقه ،
 ويسخر لكم  ملائكة سمائه،  ويذيق قلوبكم  حلاوة حبه وبرد عفوه،
 ويذهب همكم  ، ويفرج كربكم  ويستجيب دعاءكم  ويحقق رجاءكم 
 اللهـم ألبسهم ثياب الصحة والعافية وأرزقهم من واسع رزقك
 وارزقهم بر أبنائهم وتقبل أعمالهم بالقبول الحسن
 وأجمعنا وإياهم وأحبتنا في الفردوس الاعلى من الجنه
 فإنك أجود من سئل وأكرم ومن أعطى ياسميع يامجيب يامنان يا ذَا الجلال والاكرام آمــــين. 

صباح مشرق بنور رب العباد

اردو

س ذات سے میں سوال کرتا ہوں جس کی قدرت اونچی ہے ، اس کی شان بلند ہے ، اس کا فضل عام ہے ، اس کی رحمت وسیع ہے اور اس کی رحمت بہت زیادہ ہے ۔ 

آگاہ ہو جاؤ ! وہی آپ کی دعا قبول کرتا ہے ، اپنے فضل سے محروم نہیں کرتا ، اپنا رزق آپ کے لئے وسیع کرتا ہے ، ہر کام میں آپ کے لئے برکت نازل کرتا ہے ، آپ کو جنت کے اعلیٰ مرتبوں تک پہنچاتا ہے ، آپ کی محبت اپنی مخلوق کے دلوں میں بٹھاتا ہے ، آسمانی فرشتوں کو آپ کے کام میں لگاتا ہے ، آپ کے دلوں کو اپنی محبت کا مزہ چکھاتا ہے ، اپنی معافی سے راحت دیتا ہے ، غم دور کرتا ہے ، مصیبتیں ہٹاتا ہے ، دعا قبول کرتا ہے اور آپ کی امیدیں پوری کرتا ہے ۔ 

اے اللہ ! اپنے بندوں کو صحت اور عافیت عطا کر دیجیے ، انہیں اپنا وسیع رزق دے دیجیے ، ان کے بچوں کو نیک بنا دیجیے ، ان کے اعمال اچھے درجے میں قبول فرما لیجیے ، ہمیں ، انہیں اور ہم سے محبت والوں کو جنت کے اعلیٰ مقام میں جمع فرما دیجیے کیونکہ بیشک آپ کی ذاتِ ہی ان میں سب سے سخی ہے جن سے سوال کیا جائے اور دینے والوں میں سب سے زیادہ کرم والی ہے ۔ 

اے سننے ، قبول کرنے ، احسان کرنے ، عزت و احترام والے ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ۔ 

آج یوم عرفہ کی صبح بندوں کے رب کے نور سے روشن ہونے والی ہے ۔