دعا بتاریخ مئی 31, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 اَ٘عِذْ قُلُوْبَنَا وَ أَنْفُسَنَا مِنْ ھَمَسَاتِ الْشَّیَاطِیْنِ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 إِنَّا نَعُوْذُ بِك مِنْ نَفْخِھِمْ وَنَفَثِھِمْ وَھَمَزِھِمْ 
 یَا رَبِّ 
 إِنَّانَسْئَلُكَ بِاسْمِكَ الْأَعْظَمِ 
  أَلَّا تَدَعَ لَنَا مِنَ الْذُّنُوْبِ کَبِیْرًا أَوْ صَغِیْرًا إِلَّا وَغَفَرْتَهٗ لَنَا 
 وَ نَسْأَلُكَ أَنْ تُفَرِّجَ عَنَّا الْھُمُوْمَ وَالْغُمُوْمَ 
 وَأَنْ تُصْلِحَنَا إِلیٰ أَحْسَنِ الْأَحْوَالِ یَا رَبَّ ألْعَالَمِیْنَ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!  
 ہمارے دلوں اور نفسوں کو شیطانوں کے وسوسوں سے پناہ دے دیجیے 
 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم ان (شیطانوں) کی پھونک سے، کانوں میں ان کی کھسر پھسر کرنے سے اور ان کی (غصہ دلانے کی) چھیڑخانیوں سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں 
 اے میرے رب! 
 بیشک ہم آپ سے، آپ کے اسمِ اعظم (بابرکت نام) کے وسیلے سے درخواست کرتے ہیں کہ : 
 آپ ہمارے گناہوں کو بڑے ہوں یا چھوٹے نہ رہنے دیجئے سوائے اس کہ آپ انہیں ہمارے لیے بخش دیجیے 
 اے اقوامِ عالَم کے رب ! 
 بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ:
 آپ ہم سے پریشانیوں اور غموں کو دور کر دیجیے 
 اور ہمیں سب سے بہترین حالت کے ساتھ سنوار دیجیے 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔