دعا بتاریخ مئی 31, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
ثبتنا على الحق واصرف عنا
 البدع والشرور والشك وخيبة الأمل ،

اللهمَّ 
اسعدنا سعادة لا يعقبها حزن 
وسخر لنا من أرزاق الدنيا أطيبها 
واصرف عنا ما يقلقنا 
وأرح قلوبنا برحمتك يا الله ،

اللهم 
لآ تحوجنا لأحد غيرك
 وسخر لنا الطيبين من حولنا
واغننا بفضلك عمن سواك  
واجبر بخاطرنا جبرا يليق بعظمتك ،
وقدر لنا الخير فيما ننويه 
وارزقنا من رزقك ياكريم .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

اے اللّٰہ!
ہمیں حق (کی بات اور پروگرام) پر ثابت قدم فرما دیجیے ، 
ہمیں بدعتوں (خود ساختہ مذہبی طور طریقوں) ، شرور ، شک اور امید کی ناکامی سے دور رکھئیے ، 

اے اللّٰہ!
ہمیں ایسی سعادت سے نواز دیجیے کہ جس کے پیچھے غم نہ آئے ، 
دنیا کے عمدہ وسائل کو ہماری گرفت میں دے دیجیے ، 
ہم سے وہ سب کچھ دور کردیجیے جو ہمیں پریشان کرے ، 
اے اللّٰہ!
اپنی رحمت کے ذریعہ ہمارے دلوں کو راحت دے دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
اپنے علاوہ کسی سے بھی ہماری حاجت وابستہ نہ فرمائیے ، 
ہمارے گرد و پیش سے عمدہ صلاحیت والوں کو ہم سے وابستہ کردیجیے ، 
ہمیں اپنے فضل سے ،  اپنے علاوہ (تمام لوگوں) سے مستغنی کر دیجیے ، 
آپ اپنی عظمت کے شایان شان ہماری دل جوئی کیجیے ، 
 ہمارے نیت (ارادہ) کردہ امور میں ہمارے حق میں بھلائی کا فیصلہ کر دیجیے  ، 
اے مہربان ذات !
اپنے (وافر) رزق سے ہمیں مستفید کیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔