دعا بتاریخ جنوری 31, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
يا كريم يا عظيم يا فاتح كل مغلق
 ياذا الجلال والإكرام  
نسألك يا الله 
أن تتوالى نعمك علينا دافقة 
فلا تبقي لنا هموما ولا ديونا ولا أحزانا ولا ضائقة 
ونسألك يا الله 
أن تسعد قلوبا نحبها فيك
وافتح لهم أبواب رحمتك وأبواب الخير 
         آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
اے مہربان ذات ! ، اے عظمت والی ہستی ! ، اے (رحمت کے) ہر بند دروازے کو کھولنے والے ! ، اے بزرگی اور عزت والے ! 

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہم پر ہر جانب سے اپنی نعمتیں لگا تار (مسلسل) نازل کیجئے ،
کہ (اس کے نتیجے میں) ہمارے لیے نہ ہی پریشانیاں ، نہ ہی قرضے ، نہ ہی کوئی غم اور نہ ہی کوئی تنگی باقی رہے ، 

اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ان (احباب کے) دلوں کو سعادت مند بنادیجئے جن سے ہم آپ کی (رضا کی) خاطر محبت کرتے ہیں اور ان کے لیے اپنی رحمت اور اپنی خیر وبھلائی کے دروازے کھول دیجئے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔