دعائے شیخ
اللهمّ
يا من يجود و يسمح ، ويعطي ويمنح،و يعفو ويصفح ،
يا من هو في جلاله عظيم ،وبعباده رحيم ، وبمن عصاه حليم ، ولمن رجاه كريم ،
اللهم اعف عنا واغفر لنا وارحمنا برحمتك ، واعصمنا فيما بقي من أعمارنا ، واشف مرضانا ، و عاف مبتلانا ، و ارحم موتانا ، و فرّج همومنا ، و نفس كرباتنا وبلغنا فيما يرضيك عنا آمالنا ،
واختم اللهم بالصالحات اعمالنا ...
وصل اللهم وسلم على نبينا محمد واله وصحبه وسلم
اے اللّٰہ :
اے وہ ذات ! جو سخاوت کرتا ہے اور فراخی سے دیتا ہے ، ( مانگنے پر) عطا کرتا ہے اور تحفوں سے (بھی) نوازتا ہے ، معافی دیتا ہے اور درگزر کرتا ہے ۔
اے وہ ذات ! جو اپنے جلال وشان میں باعظمت ہے ، اپنے بندوں پر نہایت رحم کرنے والا ہے ، اپنے نافرمانوں کے لیے بھی حلیم ہے ( کہ فوری سزا نہیں دیتا ) اور اپنے سے امید رکھنے والوں کے ساتھ کریم ( عنایت کرنے والا ) ہے ۔
اے اللہ ! ہمیں معاف فرما دیجیے ، بخش دیجیے اور اپنی رحمت کے سبب رحم کردیجیے ، ہماری زندگیوں کے بقیہ حصہ میں ہماری حفاظت کیجئے ، ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ، پریشانی میں مبتلا ہمارے احباب کو عافیت دے دیجیے ، ہمارے فوت شدگان پر رحم کیجیے ، ہمارے غموں کو دور کردیجیے ، ہماری مصیبتوں کو ہٹا دیجئے ، ہماری طرف سے ہماری ان امیدوں کو بروئے کار لے آئیے جو آپ کی رضا کا سبب بن جائیں ۔
اے اللّٰہ ! ہمارے اعمال کا نیکیوں پر اختتام کیجئیے ۔۔۔
اے اللّٰہ ! ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ، آپ کی آل اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم پر اپنی رحمتوں اور سلامتی کا نزول جاری رکھئے ۔