دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْتَوْدِعُكَ قُلُوْبَنَا فَلَا تَجْعَلْ فِیْھَا أَحَداً غَیْرَكَ،
وَ نَسْتَوْدِعُكَ (لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ)، فَلَقِّنَا إِیَّاھَا عِنْدَ الْمَوْتِ،
وَنَسْتَوْدِعُكَ أَنْفُسَنَا فَلَا تَجْعَلْنَا نَخْطُوْ خُطْوَةً إِلَّا فِیْ مَرْضَاتِكَ،
وَنَسْتَوْدِعُكَ کُلَّ شَیْئٍ رَزَقْتَنَا وَأَعْطَیْتَنَا، فَاحْفَظْهُ لَنَا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ أجْمَعِیْنَ،
وَاغْفِرْ لَنَا وَلِوَالِدَیْنَا وَلِمْنْ أَحْبَبْنَا، وَلِمْنْ سَکَنَ قُلُوْبَنَا، وَلِإِِخْوَتِنَا، یَا مَنْ لَّا تَضِیْعُ عِنْدَهٗ الْوَدَائِعُ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم اپنے دلوں کو آپ کے سپرد کرتے ہیں پس آپ اپنے علاوه اس میں کسی کو بھی مقرر نہ کیجیے،
ہم (کلمہ طیبہ "لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ" کی اپنی گواہی کو) آپ کے سپرد کرتے ہیں پس آپ اسے موت کے وقت ہمیں تلقین (ہدایت) کیجیے،
ہم اپنے نفسوں کو آپ کے سپرد کرتے ہیں پس آپ ہمیں ایسا نہ بننے دیجئے کہ ہم آپ کی رضامندی کے بغیر کوئی قدم اٹھائیں،
ہم ہر اس چیز کو جو آپ نے ہمیں دی اور ہم پر نوازش کی ہے، آپ کے سپرد کرتے ہیں کہ آپ اسے اپنی تمام مخلوق کے شر سے ہمارے لیے محفوظ کر لیجیے،
ہمیں، ہمارے والدین کو، ان کو جنہوں نے ہم سے محبت کی، ان کو جو ہمارے دل میں بستے ہیں اور ہمارے بھائیوں کو معاف کر دیجیے۔
اے وہ ذات جس کے پاس امانتیں ضائع نہیں ہوتیں ! (ہماری تمام سپرد کردہ چیزوں کی حفاظت کیجئے)
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔