دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك أن تمن علينا بالسكينة
التي تعيننا على مكابدة متاعب الدنيا
وأن ترزقنا نصيبا وفيرا من الأنس والطمأنينة
حتى لا تغلبنا الدنيا
وأن تبعدنا عن كل مايؤذينا ويهلكنا
وتوفنا وأنت راض عنا يارحمان
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ :
آپ ہم پر ایسے (امن و) سکون (کے دینے) کا احسان کردیجیۓ کہ جو دنیا کی مشقتوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرے ،
آپ ہمیں انس واطمینان کا وافر حصہ عطا کردیجیۓ تاکہ دنیا (کے مال ودولت کی محبت اور جاہ ومنصب کی کشش) ہمیں مغلوب نہ کرسکے ،
آپ ہمیں ہر اس چیز سے دور رکھیئے جو ہمیں تکلیف پہنچائے اور تباہ کردے ،
اے مہربان ذات !
آپ ہمیں اس حال میں دنیا سے لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔