دعائے شیخ
اللهُم
حُبك ، اللهُم رضاك ، اللهُم لُطفك ، اللهُم الحاجه كُل الحاجه إليك ، اللهُم هُداك وذكرك
وتيسير لا يتبعُه عُسر
اللهم
لا تدع لنا ذنبآ إلا غفرته
ولا همآ إلا فرجته
ولا مريضا الا شافيته
ولا ميتا الا رحمته
اللهم
ارحم والدينا الأحياء منهم والأموات وموتى المسلمين
اے اللّٰہ!
آپ کی محبت (چاہیے) ،
اے اللّٰہ!
آپ کی رضا (چاہیے) ،
اے اللّٰہ!
آپ کی مہربانی (کے خواہشمند ہیں) ،
اے اللّٰہ!
ہماری حاجتیں پوری کیجئے ، کہ تمام حاجتیں آپ کے پاس پیش ہیں۔
اے اللّٰہ!
آپ اپنی ہدایت ، اپنی یاد اور ایسی آسانی عطا کیجئے کہ اس کے بعد تنگی نہ ہو ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے کسی گناہ کو اپنی طرف سے معاف کئے بغیر نہ رہنے دیجیے ،
آپ ہماری کسی پریشانی کو اپنی طرف سے دور کئے بغیر نہ رہنے دیجیے ،
آپ کسی بیمار کو اپنی طرف سے شفا دئیے بغیر نہ رہنے دیجیے ،
اور آپ کسی فوت شدہ کو اپنی رحمت کے بغیر نہ رہنےدیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے والدین اور تمام زندہ اور فوت شدہ ، مسلمانوں پر رحم کیجئے ۔