دعائے شیخ
اللهم
استر بناتنا واحفظ أولادنا واهد نسائنا
وارض عن آبائنا وأكرم أمهاتنا
واشف مرضانا وارحم موتانا وفك أسرانا
اللهم
إنا نسألك لذة النظر إلى وجهك الكريم
وتحية الملائکة المقربين
وأن نكون من أصحاب عليين
عند رب راض غير غضبان
ياذا الجلال والإكرام ياأرحم الراحمين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
ہماری بیٹیوں کی (عزتوں کی) پردہ پوشی کردیجیے ، ہماری اولادوں کی (پریشانیوں سے) حفاظت کیجئے اور ہماری عورتوں کو درست راستہ پر گامزن کر دیجیے ،
ہمارے والدین سے راضی ہو جائیے اور ہماری ماؤں کو عزت سے نواز دیجیے ،
ہمارے بیماروں کو شفا دیجیے ، ہمارے فوت شدگان پر رحم فرمائیے اور ہمارے قیدیوں کو (حبس بیجا سے) چھڑا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں :
آپ کے چہرہ (تجلی) کی طرف نظر کی لذت کی ،
مقرب فرشتوں کے دعا (کے حصول) کی ،
اور یہ کہ ہم ناراض نہ ہونے والے (اپنے سے) راضی پروردگار کے قریب علیین (اعلیٰ مقامات) والوں میں شامل ہوں
اے بزرگی اور عزت والے ؛ اے ارحم الراحمین !
(ہمیں عزت دیجیے اور رحم فرمائیے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔