دعائے شیخ
اللهم
في هذا الصباح أصلح القلوب واغفر الذنوب واستر العيوب واقبل توبة من يتوب
اللهم
أجزل العطية واغفر الخطية وأحينا حياة رضية سويه...
غفر الله لنا ولكم ووالدينا ووالديكم وجميع المسلمين والمسلمات والمؤمنين* *والمؤمنات الأحياء منهم والأموات.
(آج کی) اس صبح میں (دعاء ہے)
اے اللّٰہ!
(ہمارے) دلوں کو سنوار دیجیے ، (ہمارے) گناہوں کو بخش دیجیے ، (ہمارے) عیبوں پر پردہ ڈال دیجیے اور جو شخص (آپ سے اپنے گناہوں کی) توبہ کرے ، اس کی توبہ قبول فرما لیجیے ،
اے اللّٰہ!
(مقدار و معیار میں ہمارے لیے) وافر طریقہ سے اپنی نوازش فرمائیے ، (ہماری) لغزش معاف کر دیجئے اور ہمیں سیدھے راستے پر قائم (اپنی) پسندیدہ ، زندگی (کے ساتھ ، دنیا میں) زندہ رکھئیے ۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہماری ، آپ (تمام احباب) کی ، ہمارے والدین کی ، آپ کے والدین کی ، زندہ اور فوت شدگان تمام فرمانبردار مردوں اور فرمانبردار عورتوں کی ، ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کی بخشش فرمائے ۔