دعائے شیخ
اللهمّ
ارزقنا بركة في العمر بطاعتك
ونورا في القلب بمعرفتك
وضياء في الوجه بتقواك
وسعة في الرزق بفضلك
وثباتا على الحق بتوفيقك
ورضا في النفس برضاك عنا
ومحبة في قلوب الخلق بمحبتك لنا
واصرف عنا كل سوء ومرض بعفوك ومعافتك ياودود ياكريم
اے اللّٰہ
آپ ہمیں اپنی فرمانبرداری کے ساتھ عمر میں برکت ،
اپنی پہچان کے ذریعہ دل میں نور ،
اپنے سامنے جوابدہی کے احساس کے سبب چہرے پر روشنی ،
اپنے فضل کے سبب رزق میں وسعت ،
اپنی توفیق (عملی رہنمائی) کے ذریعہ حق پر ثابت قدمی ،
آپ کے ہم سے راضی ہونے کے ذریعہ (ہمارے) نفس میں رضا (کی کیفیت)
آپ کی ہم سے محبت کے سبب ، مخلوق کے دلوں میں ہماری محبت عطا کر دیجئے ۔
اے بہت محبت رکھنے والی ذات ، اے مہربان ذات !
آپ اپنی طرف سے معافی اور خیر و عافیت (کی عطا) کے ذریعہ ہر پریشانی اور بیماری کو ہم سے دور فرما دیجیے ۔