دعا بتاریخ اگست 30, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
اجبر قلب من فقد، وأمد في عمر من بقي ، 
ورد الغائب، واشف المرضى وارفع عنا البلاء
 فإننا ضعفاء 
اللهمّ 
نسألك لطفك ورحمتك بعبادك 
اللهم 
إنا نسألك من خير ما في هذا المطر 
ونعوذ بك من شر ما فيه ،
اللهمَّ حولينا ولا علينا 
اللهمّ 
اجعلنا ندرك أياماً قادمة تحت رحمتك ورضاك 
الحمد لله شكرا 
الحمدُللهِ يوما وشهرا وعمرا 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
جن کے وسائل گم ہو گئے ہیں ، ان کے (شکستہ) دل جوڑ دیجیے ، 
جو (لوگ) باقی ہیں ، ان کی زندگی دراز کر دیجیے ، 
گم شدہ (افراد و اسباب) کو واپس لوٹا دیجیے ، 
بیماروں کو شفا دے دیجیے ، 
اور ہم سے آزمائش کو دور کر دیجیے
کیونکہ ہم کمزور لوگ ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے آپ کے بندوں کے لیے ، آپ کی شفقت اور آپ کی رحمت کا سوال کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اس بھلائی کی درخواست کرتے ہیں جو اس (نازل) بارش میں ہے ، 
اور ہم اس شر سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جو اس (بارش) میں ہے ، 
اے اللّٰہ!
(اس بارش کے نتائج) ہمارے گردوپیش ہوں نہ کہ ہمارے خلاف ہوں ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ایسا بنا دیجیے کہ ہم آنے والے دنوں کو آپ کی رحمت اور آپ کی رضا کے نیچے پائیں ، 
شکریہ کے طور پر تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں ، 
روزانہ ، ماہانہ اور عمر بھر تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔