دعا بتاریخ جون 30, 2024

دعائے شیخ

عربی

أَللّٰھُمَ
إِنْ عَذَّبْتَنَا فَإِِنَّا نَسْتَحِقُّ الْعَذَابَ وَالْنِّقَمَ
وَإِنْ عَفَوْتَ فَأَنْتَ اَْھْلُ الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ 
یَا رَبِّ
لَكَ أَخْلَصَ الْعَارِفُوْنَ وَبِفَضْلِكَ نَجَا الْصَّالِحُوْنَ وَبِرَحْمَتِكَ أَنَابَ الْمُقْصِرُوْنَ 
یَا جَمِیْلَ الْعَفْوِ أَذِقْنَا بَرْدَ عَفْوِكَ وَحَلَاوَةَ مَغْفِرَتِكَ وَإِنْ لَّمْ نَکُنْ أَھْلاً لِذُلِّكَ فَأَنْتَ اَھْلُ الْتَّقْویٰ  وَأَھْلُ الْمَغْفِرَةِ۔  

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
 

اردو

اےاللّٰہ!
اگر آپ ہمیں عذاب دیں تو بیشک ہم (اپنی بداعمالیوں کے سبب) عذاب اور سزاؤں کا استحقاق رکھتے ہیں 
اور اگر آپ ہم سے درگذر فرمائیں تو آپ سخاوت اور کرم (نوازنے) والے ہیں
اے میرے پروردگار!
آپ سے معرفت رکھنے والوں نے خالص تعلق رکھا ، آپ کے فضل کے سبب نیک لوگ نجات پا گئے اور آپ کی رحمت سے کوتاہی کرنے والوں نے (آپ کی طرف) رجوع کیا ۔
اے خوبصورت (انداز میں) معاف کرنے والے !
ہمیں اپنی معافی کی ٹھنڈک اور اپنی بخشش کی مٹھاس کا ذائقہ (لطف) دے دیجیے ، اگرچہ ہم اس کے اہل نہیں ، (مگر) آپ ہی تو تقویٰ (عدل واحسان) والے اور (گناہوں کو) بخشنے کے لائق (مالک) ہیں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔