دعائے شیخ
الحمد لله الملك الحق المُبين.
يارب لك الحمد حمداً كثيراً طيباً مُبارَكَاً فيه .
اللهم عليك توكلنا وإليك أنبنا وإليك المصير.
اللهم عافنا واعفُ عنا واغفر لنا
وارحمنا وارزقنا وبارك لنا في مارزقتنا
اللهم نسألك رضاك والجَنَّة ونعوذُ بِكَ من سخطك والنار اللهم انفعنا بماعَلَمتنا وعلمنا ماينفعنا
اللهم صَلِّ وسَلِّم على محمدٍ وآلهِ وصحبهِ وسلم تسليماً كثيراً كثيرا"
تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جو بادشاہ ہے ، سچا ہے ، (حق و باطل کو) واضح کرنے والا ہے ،
اے میرے پروردگار ! آپ ہی کے لیے تمام تعریف ، ایسی ہے جو بہت زیادہ ، پاکیزہ ، جس میں برکت رکھی گئی ہے ،
اے اللّٰہ!
آپ پر ہی ہم نے اعتماد کیا ، آپ ہی کی طرف رجوع کیا اور آپ ہی کی طرف سب کو واپس آنا ہے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں عافیت دے دیجیے ، ہم سے درگزر فرمائیے ، ہمیں بخش دیجیے ، ہم پر رحم فرمائیے ، ہمیں وسائل رزق دے دیجیے اور جو آپ نے ہمیں وسائل رزق دینے ہیں ، اس میں ہمارے لیے برکت پیدا کردیجیۓ ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے آپ کی رضا اور جنت کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ کی ناراضگی اور جہنم کی آگ سے (بچاؤ کے لئے) ، آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
جو کچھ آپ نے ہمیں تعلیم دی ہے اس کا ہمیں فائدہ دیجئے اور ہمیں (مزید) وہ تعلیم دیجئے جو ہمیں فائدہ پہنچائے۔
اے اللّٰہ!
حضرت محمد مصطفی ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور بکثرت بہت زیادہ سلامتی پہنچائیے۔