دعا بتاریخ جون 30, 2022

دعائے شیخ

عربی

أيام قلائل وتظلنا أفضل أيام السنة على الإطلاق "أيام عشر ذي الحجة" اللهم بلغنا وإياكم إياها وأعنا ووفقنا فيها لما تحب وترضى 
اللهم اكتبنا فيها المحسنين المنفقين المستغفرين القانتين التائبين وارضنا وارضى عنا واكتبنا ووالدينا وذرياتنا وازواجنا من اهل الفردوس يارب العالمين ولقارئها اوفر الحظ والنصيب.

اردو

چند دن ہیں اور ہم پر سال کے (یہ) سب سے بہترین دن سایہ فگن ہو رہے ہیں ، (یعنی)
" عشرہ ذی الحجہ"

اے اللّٰہ!
ہمیں (ہمارے احباب) کو ان دنوں کے پانے (اعمال صالحہ) کی توفیق عطا فرما دیجئے ، ہماری (اس میں، اعمال خیر پر) مدد فرما دیجئے اور ہمیں ان (دس دنوں) میں ان (اعمال واخلاق) کی توفیق دے دیجیے جنہیں آپ محبوب رکھتے اور (انہیں بجا لانے پر) راضی ہوتے ہیں ، 

اے اللّٰہ!
ہمیں ان (ایام) میں بھلائی کرنے والوں ، (کار خیر میں) خرچ کرنے والوں ، (اپنے گناہوں پر) استغفار کرنے والوں ، (اپنی) عاجزانہ بندگی کرنے والوں اور توبہ کرنے والوں (کے طور پر ، اعمال ناموں) میں لکھ دیجیے ، 
ہم سے راضی ہو جائیے اور ہمیں (اپنے فیصلوں سے) راضی رکھئیے ، 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہمارا ، ہمارے والدین کا ، ہماری اولادوں کا ، ہماری شریکہائے حیات کا  اور (اس دعاء) کے پڑھنے والوں کا جنت الفردوس میں وافر حصہ اور نصیب طے کر دیجیے.