دعائے شیخ
اللهم
ارزقنا البركة في كل مانملك،
في أجسادنا وأرواحنا وقلوبنا
و حياتنا وعوائلنا و بيوتنا
وأرضنا وسمائنا وبلادنا
وصمتنا و حديثنا وكل مايحيط بنا
اللهم
افتح لنا أبواب الخير والتيسير
وصد عنا أبواب الشر والتعسير
فلا حول ولاقوة لنا إلا بك
بك نستعين وبك نستجير وبك نكتفي
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں ہر اس چیز میں جس کے ہم مالک ہیں ،
ہمارے جسموں میں ، ہماری روحوں میں ، ہمارے دلوں میں ، ہماری زندگی میں ، ہمارے خاندانوں میں ،
ہمارے گھروں میں ، ہماری زمین میں ، ہمارے آسمان میں ، ہمارے شہروں میں ، ہماری خاموشی میں ، ہماری بات میں اور ہمارے آس پاس کی ہر چیز میں ، برکت دے دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے خیر وبھلائی اور آسانی کے دروازے کھول دیجئے ، شر اور تنگی کے دروازے بند کر دیجیے
کیونکہ (برائیوں سے بچنے کی) کوئی قدرت اور (نیکی کرنے کی) طاقت آپ کی ذات کے علاوہ ہمارے لیے نہیں ہے ،
آپ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں ، آپ ہی سے پناہ طلب کرتے ہیں اور آپ ہی کو (اپنے لیے) کافی سمجھتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔