دعائے شیخ
اللهم
اجعلنا ممن يسبح بحمدك
في كل وقت وحين
وممن سمع نداءك فكان من المُجيبين
اللهم
اقسم لنا من نعمك ما يشبعنا ويكفينا،
وأفض علينا بعطائك حتى ترضينا،
يا صاحب الأرزاق الواسعة
يا مجيب الدعوات ..
استجب دعواتنا.
اللهم
افتح لها أبواب السماء،
وابواب الاجابه وبشرنا بها يا ملك يا قادر ،
اللهم
إنا نعوذ بك من قهر يؤلمنا ،
ومن كل هم يحزننا ،
ومن كل فكر يقلقنا.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جو ہر وقت اور ہر زمانے میں ، آپ کی حمد (تعریف کرنے) کے ساتھ تسبیح (پاکیزگی بیان) کرتے ہیں اور جب وہ آپ کی پکار سننے ہیں تو وہ لبیک کہنے والوں میں سے ہوتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اپنی نعمتوں میں سے وہ تقسیم فرما دیجیے جو ہمیں سیر (مطمئن) کردے اور ہمارے لیے کافی ہو جائے ،
ہم پر اپنی نوازش بہا (وافر کر) دیجیے یہاں تک کہ آپ ہمیں راضی (مطمئن) کردیں ،
اے وسیع رزق والے ! اے دعائیں قبول کرنے والے !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اے اللّٰہ!
ہم پر آسمان کے دروازے اور (دعائوں کی) قبولیت کے دروازے کھول دیجئے ،
اے (حقیقی) بادشاہ ! اے (مطلق العنان) قدرت والے !
ہمیں (ہماری دعاؤں کی قبولیت) کی خوشخبری دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں :
اس قہر سے جو ہمیں درد (غم) دے ،
ہر پریشانی سے جو ہمیں غم زدہ کر دے ،
اور ہر اس (پریشانی کی) سوچ سے جو ہمیں پریشانی میں مبتلا کرے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔