دعا بتاریخ مارچ 30, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْتَوْدِعُكَ رَمَضَانَ
فَاجْعَلْنَا مِمَّنْ أَحْبَبْتَھُمْ، 
وَاغْفِرْ لَنَا وَلِجَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ۔ 
نَسْأَلُكَ یَارَبَّنَا فِیْ خِتَامِ ھٰذَا الْشَّھْرِ الْکَرِیْمِ بَرَکَةَ الْدُُعَاءِ وَصَفَاءَ الْنَّفْسِ وَطَھَارَةَ الْقَلْبِ وَصِدْقَ الْنِّیِّةِ وَنُوْرَ الْخِتَامِ۔
اَللّٰهُمَّ
  وَاجْعَلْ لَنَا نَصِیْبًا مِّنَ الْرَّحْمَةِ وَالْمَغْفِرَةِ وَالْعِتْقِ مِنْ الْنَّارِ۔ وَنَسْأَلُكَ الْثَّبَاتَ بَعْدَ رَمَضَانَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم رمضان المبارک کو آپ کے سپرد کرتے ہیں پس آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جن سے آپ نے محبت کی، 
آپ ہمارے اور تمام مسلمانوں کے گناہوں کو بخش دیجیے، 
اے ہمارے رب !
ہم آپ سے اس مہربان مہینے کے اختتام پر دعا کی برکت کی، اپنے نفس کی صفائی کی، اپنے دل کی پاکیزگی کی، نیت کی سچائی کی اور (رمضان المبارک کے) ختم پر حاصل ہونے والے نور کی درخواست کرتے ہیں۔ 
اے اللّٰہ !
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جن کو آپ کی رحمت، گناہوں کی بخشش اور (جہنم کی) آگ سے آزادی ملی ہے۔ 
ہم آپ سے رمضان المبارک کے بعد ( اس کی مطلوبہ تربیت پر) استقامت کی درخواست کرتے ہیں۔

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔