دعا بتاریخ مارچ 30, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 افتح لنا باب الفرج بطـَوْلــِك 
 واحبس سلطان الهم بحَوْلـِـك  
وأنلنا حُسن النظر فيما شكونا 
 وأذقنا حلاوة الصنع فيما سألنا
 وهب لنا من لدنك فرجاً هنيا عاجلا 
 وصلاحا في جميع أمرنا  شاملا 
 واجعل لنا من عندك فرجا قريبا
 ومخرجا رحبا عاجلا غير آجل يارحمن يارحيم 

اللهم 
اعتق رقابنا من النار وبلغنا ليلة القدر 

آمـــــــــين يارب العالمين 

اردو

اے اللّٰہ !
ہمارے لیے اپنی مہربانی سے خوشحالی کا دروازہ کھول دیجئے، 
اپنی ٹالنے کی طاقت سے پریشانی کا غلبہ روک دیجیے، 
 ہم آپ سے جو حالتِ زار بیان کریں ، اس میں ہماری طرف اچھی (قبولیت کی) نظر رکھئے،
 جو ہم (آپ) سے درخواست کریں، اس کو بروئے کار لانے کی چاشنی دے دیجیے ،
ہمیں اپنی طرف سے خوشگوار اور جلد راحت اور اپنے تمام معاملات میں جامع صلاحیت (راستی) عطا کردیجیۓ ،
ہمارے لیے اپنی طرف سے  قریب کی کشادگی اور بلا تاخیر جلد از جلد (مشکلات سے) باہر نکلنے کا وسیع راستہ عطا کردیجئے۔
 اے بےحد مہربان نہایت رحم والے !
(ہم پر رحم فرما دیجیے) 
 اے اللّٰہ!
 ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (عطا کردیجیے)

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔